سیالکوٹ‘نوسرباز نے بے نظیر انکم پروگرام سے سے رقم لینے کا جھانسہ دے کر اراضی اپنے نام کر الی‘ مقدمہ درج

جمعہ 24 فروری 2017 20:32

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء)بے نظیر انکم پروگرام سے سے رقم لینے کا جھانسہ دے کر اراضی اپنے نام کر الی تفصیلات کے مطابق گائوں کوٹ چڈو کے رہائشی محمد اکبر ولد احمد دین کو اس کے حقیقی بھتیجے نیاز حسین نے بے نظیر انکم پروگرام سے رقم لے کر دینے کا جھانسہ دے کر جعلی اشٹام حاصل کر کے اس پر جعلسازی سے حقیقی چچا کی اراضی اپنے نام منتقل کر ائی بعد میں ملزمان آصف ،بلا ل کے ہمراہ گھر خالی کر نے کی دھمکیاں دیں اور سامان باہر پھینک کر مکان پر قبضہ کی کوشش کی تھانہ موترہ پولیس نے مدعی محمد اکبر کی درخواست پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔