شمالی کوریا کے سربراہ کے سوتیلے بھائی کو اعصاب شکن زہریلے مادے کے ذریعے ہلاک کیا گیا، ملائیشیاء

ہفتہ 25 فروری 2017 01:51

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ملائیشیاء نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کو اعصاب شکن زہریلے مادے ’’وی ایکس نرو ایجنٹ‘‘ کے ذریعے ہلاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

کم جونگ نام گزشتہ ہفتے اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب دو خواتین نے کوالالمپور کے ایئر پورٹ پر حملہ کر کے ان کے چہرے پر زہریلا مواد پھینک دیا تھا، جسے اقوام متحدہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے زمرے میں شمار کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :