لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ،دیگر انتظامی معاملات کے علاوہ تمام ایشوز پرغور کیا گیا

ہفتہ 25 فروری 2017 22:12

لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ،دیگر انتظامی معاملات کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر صدرات ہوا۔اجلاس میں دیگر انتظامی معاملات کے علاوہ تمام ایشوز پرغور کیا گیا ۔ اجلاس میں پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 37 او ایس ڈی جوڈیشل آفیسرز کو معطل کر کے ان کے خلاف ریگولر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے ایم آئی ٹی سیکشن کی ریومپنگ کی منظوری دی گئی . اس ضمن میں ممبر انسپکشن ٹیم لاہور ہائی کورٹ انتظامی کمیٹی کے ممبران سے ملکر سفارشات تیار کرکے جامہ رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کریں گے۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کی بھرتی کے طریقہ کار پر تفصیلی غور کرنے کے بعد سلیبس کو تبدیل کرکے ریکروٹمنٹ کے میعار کو سی ایس ایس کے معیار کے مطابق کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔کمیٹی کے دیگر ممبران جسٹس محمد یاور علی اور جسٹس محمّدانوار الحق شامل ہیں ۔کمیٹی اپنی شفارشات چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھیجے گئی۔ مزید برآں کمیٹی جوڈیشل سروس کمیشن کے تشکیل کے لیے بھی شفارشات مرتب کرے گئی ۔کمیٹی کی سفارشات کے مکمل ہونے کی بعد ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کے امتحاں کی تاریخ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :