حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیجی بنیادوںپر یقینی بنارہی ہے ،بیرسٹر چوہدری محسن شاہنوا زرانجھا

اتوار 26 فروری 2017 13:41

سرگودھا۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیجی بنیادوںپر یقینی بنارہی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمہ،ملکی معیشت کی بہتری،توانائی میںاضافہ کے لئے دن رات کوشاںہے۔ پانامہ لیکس پر سیاست چمکانے والے عوام کے سامنے شرمندہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر چوہدری محسن شاہنوا زرانجھا نے این ای65 کے چک سید وآنہ میں سوئی گیس پائپ لائن کی کھدائی کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ این ای65 میں70 چکوک کو سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے انشاء اللہ آئندہ چند ماہ میں این ای65 کے گھر گھر میں گیس جلے گی این ای65 کوخصوصی طور پر سوئی گیس فراہم کرنے پروزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشکور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این ای65 سے تھانہ کچہری کا کلچر ختم کر کے تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے گذشتہ چار سالوں میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے حلقہ میں چاروں طرف کارپٹ سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے اس کے علاوہ درجنوں سکولوں کی اپ گریڈیشن اور ہسپتالوں ڈسپنریوں کا قیام ہمارے کریڈٹ پرہیں انشاء اللہ تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوسی چیئرمین میاں خان محمد کلیار مسلم لیگ ن کے رہنما مظہر حسین کلیار ، چوہدری شاہ ریز شفیع وڑائچ ، چوہدری وقاص شفیع وڑائچ، چوہدری تصور اقبال گوندل ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔