سعودی عرب میں پلاسٹک سرجری کروانے والی خاتون دونوں ہاتھوں اور ایک ٹانگ سے محروم ، غلط آپریشن پر ڈاکٹر گرفتار

اتوار 26 فروری 2017 16:01

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) سعودی عرب میں حسن وزیبائش کے لئے پلاسٹک سرجری کروانے والی خاتوں دونوں ہاتھوں اور ایک ٹانگ سے محروم ہو گئی جبکہ غلط آپرشن کر نے والے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سعودی میڈیا نے سعودی عرب کی ہیلتھ کمیٹی کے حوالہ سے بتایا کہ خاتون کے معدے کا آپریشن کر کے چربی ہٹا ناتھی تاہم دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد خاتون کے ہاتھوں اور ٹانگوں میں تکلیف ہو گئی جس پر پالسٹک سرجری کروانے والی اس خاتو ن کی زندگی بچانے کے لئے دونوں ہاتھ اور ایک ٹانگ کاٹنا پڑی ۔

سعودی ہیلتھ کمیٹی نے بتایا کہ مقامی میڈیکل کمپلیکس کے کلینک میں خاتوں کی پلاسٹک سرجری کرنے والے ڈاکٹر کو گرفتار کروادیا گیا ہے جس نے آپریشن کے دوران خاتون کو بے ہوش کرنے کی بجائے غلط طور پر لوکل انستھسیا دیا اور آپرشن تھیٹر میں زندگی بچانے والے سازوسامان اور آلات کی عدم موجودگی میں آپریشن کیا ۔ ہیلتھ کمیٹی کے مطابق ملزم ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ڈاکٹر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :