چین پاور پلانٹ سے کراچی میں بجلی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی ، محمد زبیر
چین پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم دیکھنا چاہتا ہے دونوں ممالک سی پیک کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، گورنر سندھ کی چینی قونصل جنرل وانگ سے گفتگو
پیر 27 فروری 2017 22:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے بعد چین کے سرمایہ کار بڑی تعدا د میں صوبہ سندھ با الخصوص کراچی میں سرمایہ کاری میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں جبکہ مشترکہ سرمایہ کاری کے رجحان کو بھی فروغ حاصل ہو رہا ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا شنگھائی سے معاہدہ دو طرفہ تعلقات کی واضح دلیل ہے کہ چین کس حد تک پاکستان کو توانا اور معاشی و اقتصادی لحاظ سے طاقتور دیکھنا چاہتا ہے ، دونوں ممالک کے عوام کو بھی پاک چین تعلقات پر فخر ہے ۔گورنر سندھ نے پورٹ قاسم پر چین پاور پلانٹ کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ کی تکمیل سے کراچی میں بجلی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔ ملاقات میں چین کے قونصل جنرل وانگ یو Wang Yuنے گورنر سندھ کو بتایا کہ سی پیک منصوبہ ، کے الیکٹرک سے شنگھائی معاہدہ ،مشترکہ سرمایہ کاری سمیت دیگر منصوبے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دے رہے ہیں ، پاک چین دوستی خطہ کے مفاد میں ہے ،پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اس کی خوشحالی چین کی خوشحالی اور پاکستان کے مضبوط ہونے سے چین بھی مضبوط ہو گا ۔انہوں نے بتا یا کہ چین کے بے شمار سرمایہ کار صوبہ سندھ سمیت پورے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے لئے کام کررہے ہیں ،چینی سرمایہ کار توانائی ، انفرااسٹرکچر ، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.