ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن جاری: درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا
میاں محمد ندیم منگل 28 فروری 2017 11:44
(جاری ہے)
گبول ٹاون میں بھی کارروائی کے دوران پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کیا گیا جب کہ شریف آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، سولجربازار پولیس نے بھی ایک کارروائی کے دوران 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پنجاب میں کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں اور ایلیٹ کمانڈوز نے کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کے دوران حافظ آباد، ونیکے تارڑ اور سکھیکی سمیت مختلف علاقوں سے 98 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 67 افراد کو تصدیق کے بعدرہا کردیا گیا جب کہ خطرناک اشتہاریوں، عدالتی مفرور، مویشی چوروں اور منشیات فروشوں سمیت شناخت نہ کروانے والے 30 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ کوٹ مومن میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا اور علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی اور کوائف مکمل نہ ہونے پر 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پشاور پولیس نے چمکنی میں سرچ آپریشن کے دوران 200 سے زیادہ گھروں کی تلاشی لی، آپریشن کے دوران اشتہاری سمیت 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 شارٹ مشین گن، 4 پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔دوسری جانب سکھر کے بس ٹرمینل کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد خلیل عرف جلیل کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے جوبلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد ،ڈیٹو نیٹراور دیگر سامان برآمد کیا۔اٹک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے سات مشکوک افراد کوگرفتار کرلیا۔ حافظ آباد اور لودھراں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے کومبنگ آپریشن کے دوران 137افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔سانگھڑ اور خیرپورکے مختلف علاقوں سے22افغان باشندوں کو حراست میں لےکر ملزمان کے قبضے سے غیرملکی کرنسی برآمدکرلی گئی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.