ْوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،خادم پنجاب اجالا پروگرام شروع کرنے کی منظوری
پروگرام کے تحت صوبے کے 10 ہزار سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں سے کیا جا رہا ہے پروگرام کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جائیگا ، آئندہ 7 روز میں پروگرام کو آگے بڑھانے حتمی سفارشات پیش کی جائیں پروگرام کی مانیٹرنگ کا جامع نظام وضع کیا جائے اور ایک ایک پائی کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے ‘شہبازشریف
منگل 28 فروری 2017 21:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کے حوال سے چین میں روڈ شو منعقد کیا جائے جس میں معروف کمپنیوں کو مدعو کیا جائے۔
پروگرام پر عملدرآمد کیلئے کنسورشیم بنا کر آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے کنسلٹنٹ کی مشاورت سی9ڈویژنوں میں منتخب سائیٹس کا سروے کرایا جائے اور پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے قائداعظم سولر پارک کمپنی کی معاونت بھی حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کوبہتر ماحول میں تعلیمی سرگرمیوں کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی تمام توجہ علم کی دولت سمیٹنے پر صرف کریں اور علم کی دولت سے مالا مال ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کو سولر پر منتقل کرنے میں پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے، اب ہمیں محنت سے کام کرکے اس کی تلافی کرنا ہے اور ’’خادم پنجاب اُجالا پروگرام‘‘ کا لائحہ عمل طے کرکے تیزی سے آگے بڑھنا ہے۔ انہو ںنے ہدایت کی کہ پروگرام کے اہم خد و خال اور اسے آگے بڑھانے کیلئے 7 روز میں حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں شفاف پالیسی کے مطابق اس پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے بھی جامع اور موثر نظام وضع کیا جائے اور ایک ایک پائی کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ قبل ازیں سیکرٹری توانائی نے ’’خادم پنجاب اُجالا پروگرام‘‘ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.