سندھ ہائیکورٹ نے سابق سیکریٹری اقلیتی امور کی جانب سے نیب ریفرنسز کو چیلنج کرنے کا معاملہ متعلقہ بینچ کو بھجوا دیا

بدھ 1 مارچ 2017 16:38

سندھ ہائیکورٹ نے سابق سیکریٹری اقلیتی امور کی جانب سے نیب ریفرنسز کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق سیکریٹری اقلیتی امور کی جانب سے نیب ریفرنسز کو چیلنج کرنے کا معاملہ متعلقہ بینچ کو بھجوا دیا ہے۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ کی عدالت میں سابق سیکریٹری اقلیتی امور کی جانب سے نیب ریفرنسسز کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

بینچ نے دائر درخواست سماعت کے لیئے متعلقہ بینچ کو بھیجتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ درخواست کی آئندہ سماعت جسٹس فاروق شاہ کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ کی عدالت میں ہوگی۔یاد رہے کہ نیب کی جانب سے سابق سیکریٹری اقلیتی امور بدر جمیل میندھرو کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات اور اختیارات کے غلط استعمال سے دو ریفرنسسز دائر کئے گئے تھے،جس کو بدر جعیل نے عدالت میں چیلنج کیا ہوا تھا کہ نیب کو دس کروڑ سے زائد کرپشن پر ریفرنس دائر کرسکتی ہے ادھر ایک ریفرنس پر ہائی کورٹ حکم امتناع بھی جاری کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :