تازہ ترین رینکنگ، جنوبی افریقن ٹیم کیویز کے ہاتھوں چوتھے ون ڈے میں شکست کے بعد ٹاپ پوزیشن سے محروم، پاکستان کا آٹھواں نمبر برقرار

بدھ 1 مارچ 2017 17:20

تازہ ترین رینکنگ، جنوبی افریقن ٹیم کیویز کے ہاتھوں چوتھے ون ڈے میں ..
دبئی ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) جنوبی افریقن ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں چوتھے ون ڈے میں شکست کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) تازہ ترین عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے محروم ہو گئی، آسٹریلیا نے دوبارہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا، نیوزی لینڈ تیسرے اور پاکستان آٹھویں نمبر پر برقرار ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ون ڈے کے بعد تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت پروٹیز ٹیم کیویز کے ہاتھوں چوتھے میچ میں شکست کے بعد ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئی، آسٹریلیا نے 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ ٹاپ پوزیشن سنبھال لی، نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر برقرار ہے، بھارت کا چوتھا، انگلینڈ کا پانچواں، سری لنکا کا چھٹا، بنگلہ دیش کا ساتواں، پاکستان کا آٹھواں نمبر برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :