دشمن کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی مذموم کوششیں ناکامی سے دوچار ہو رہی ہیں، وفاقی وزیربرجیس طاہر
بدھ 1 مارچ 2017 21:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خطہ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے باعث پاکستان کے دُشمن سخت بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں اور وہ شر پسند عناصر اور دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور میں انعقاد کا فیصلہ انتہائی خوش آئندہ ہے اور یہ دہشت گردوں اور ان کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے عوام،حکومت اور سیکیورٹی ادارے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ہر گز کامیاب نہ ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اوڑی حملے ڈرامے کے الزام میں گرفتار پاکستانی نوجوان بے گناہ ثابت ہونے سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا کر درحقیقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری عوام پر انسانیت سوز مظالم کو دنیا سے چھپانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دیئے بغیر خطہ میں دیرپا امن کسی صورت میں قائم نہیں ہو سکتا۔ چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ بھارت کے بارہا الزامات غلط ثابت ہونے سے دُنیا یہ جان چکی ہے کہ درحقیقت بھارت خطہ میں قیام امن کی کوششون میں مخلص نہیں ہے بلکہ حالات کو مزید کشیدہ کرنے کیلئے پاکستان میں انتشار کی سازشیں اور آبی جارحیت جیسے اقدامات میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوئے بغیر اپنے کشمیریوں بھائیوں کے حقوق کی آواز دُنیا کے ہر فورم پر بلند کرتا رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
-
میانمار: روہنگیا جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
-
وزیر اعلی مریم نوازشریف کاایئر ایمبولینس جلد شروع کرنے کا حکم،جون تک کی ڈیڈ لائن مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.