مر دم شماری کا عمل 10 مارچ سے شروع ہو گا ،جی ایچ کیو ، جیلوں ، ڈپلومیٹک انکلیو سمیت تمام لوگوں کو مردم شماری کے دوران گنا جا ئے گا ،آصف باجوہ
مردم شماری کیلئے 7 ارب 40 کروڑ روپے جاری،فروری 2017 میں افراد زر کی شرح میں 4.22 فیصد اضافہ ہوا ، چیف پاکستان بیور و شماریات کی بریفنگ
جمعرات 2 مارچ 2017 16:35
(جاری ہے)
اسٹاف کی ٹریننگ تقریباً مکمل ہو گئی ہے جو مردم شماری کے عمل میں شرکت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے لئے 7 ارب 40 کروڑ روپے کی رقم جاری ہو چکی ہے جس میں سے ساڑھے 5 ارب روپے کی رقم ڈپٹی کمشنر کو بجھوا دیئے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کے حوالے سے ابھی تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی ۔
آصف باجوہ نے کہاکہ فاٹا کی 7 میں سے 3 ایجنسیوں میں آپریشن جاری ہے فاٹا سیکرٹریٹ والوں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں کہ ان کو کیسے گنا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو ، جیلوں، ڈپلومیٹک انکلیو سمیت دیگر جگہوں میں رہنے والے تمام افراد کو گنا جائے گا یا ان کا ڈیٹا اداروں کے ہیڈ سے لیا جائے گا ۔ مردم شماری کی اشتہاری مہم پر 35 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں آصف باجوہ نے کہا کہ مردم شماری کا مطلب ہے کہ 18 مارچ کو پاکستان میں کتنے بندے ہیں ان تمام افراد کو گنا جائے گا غیر ملکیوں کو اس لئے گنا جائے گا کیونکہ وہ پاکستان کے وسائل استعمال کر رہے ہیں دریں اثناء اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے فروری 2016 کے مقابلہ میں فروری 2017 میں افراد زر کی شرح میں 4.22 فیصد اضافہ ہوا ہے اسی طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 3.90 فیصد ریکارڈ کی گئی گزشتہ ماہ میں ٹماٹر ، کینو ، انار ، چکن سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.