جی سی یونے قومی ہا ئیکنگ مقابلے 2017جیت لئے

جمعرات 2 مارچ 2017 22:17

لاہور۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے روّرز کلب نے قومی سنو ہائیکنگ مقابلے 2017جیت لیئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام گلیات میںمنعقدہ ان مقابلوں میں پنجاب سکائوٹس ایسوسی ایشن ،پی آی اے سکائوٹس ایسوسی ایشن اور سند ھ سکائوٹس ایسوسی ایشن سمیت پورے ملک سے سکائوٹس نے شرکت کی۔مقابلوں میں جی سی یو کے حافظ جاوید اقبال،افتخار احمد ،محمد طلحہ سعید اورحافظ خالدپر مشتمل ٹیم نے فتح حا صل کی ۔جی سی یو روّرز کلب کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد نے بہترین ہائیکرز کا ایوارڈ حاصل کیا۔جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے جی سی یو روّرز کلب کی اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔