جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کی پروفیسر عبداللطیف خاکی اور سینئر صحافی رمضان عادل کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت

جمعرات 2 مارچ 2017 22:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر عبداللطیف خاکی ،ْ سینئر صحافی رمضان عادل اورجماعت اسلامی کے مقامی رہنما اشفاق ڈار کے بھائی شفیق ڈار کی وفات پر ان کے گھروں میں جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دُعا بھی کی۔ اس موقع پرامیرجماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ،ْجنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان ،ْ سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم اور کارکنا ن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :