تمباکو اہم نقد آور فصل ، ہزاروں کسانوں خاندانوں کیلئے روزی کا ذریعہ ہے ، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کو کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے چاہئیں ، ٹوبیکو سیس ری فنڈ کے قواعد تمباکو برآمد کنندگان کی مدد کے لئے بنائے گئے ہیں
وزیر تجارت خرم دستگیر کا پی ٹی بی ،پی ٹی سی اور فلپ مورس پاکستان مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب
جمعرات 2 مارچ 2017 22:54
(جاری ہے)
دستخطوں کی یہ تقریب وزارت تجارت میںہوئی جس کے دوران پی ٹی بی کے چیئرمین اکرام غنی ، پی ٹی سی سے ارشد خان اور اسد شاہ اور پی ایم پی کے ایل سے ارشاد خان نے دستخط کئے اس سکیم کی کل لاگت 20ملین روپے ہے جو کہ پی ٹی بی اپنے وسائل سے فراہم کرے گا۔
جبکہ نجی شعبہ کی دو کمپنیاں ٹیکنیکل معاونت مفت فراہم کریں گی۔ یہ کمپنیاں رواں سیزن کے دوران تمباکو پر اثرات بارے تجزیہ کریں گی اور چھوٹے کسانوں کو ترجیح دیتے ہوئے تمباکو پیدا کرنے والے اضلاع کو پیداوار کے تناسب سے حصہ دیا جائے گا۔ وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر بھی دستخطوں کے موقع پر موجود تھے۔ سکیم کے تحت تمباکوکے 400گوداموں میں جدید ترین تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ ان تبدیلیوں سے تمباکو کو بہتر بنانے کے عمل میں 20سے لے کر 25فیصد بہتری آئے گی اور توانائی کی بھی بچت ہو گی جس کے ماحول پر مضراثرات بھی کم ہوں گے۔ انجینئر خرم دستگیر نے اس موقع پر پی ٹی بی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ فعال سوچ اپنائے اور تمباکو کے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔وزیر نے تمباکو کے گوداموں میں بہتری لانے کی شروعات کو سراہا او رکہا کہ تمباکو کے سیس ری فنڈ قوا عد تمباکو کے برآمد کنندگان کی مدد کے لئے بنائے گئے ہیں۔(و خ )متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.