فساد اور خوف کا دور اختتام کو پہنچ چکا ،ْ کرم تنگی ڈیم کی بنیاد نئے دور کا آغاز ہے ،ْ وزیر اعظم نواز شریف
امن کیلئے دی گئی قربانیاں رنگ لائی ہیں ،ْ بے یقینی ختم اور نیا عہد شروع ہورہاہے ،ْ خطے اور پاکستان کو فتنے سے نجات مل گئی ہے ترقیاتی منصوبوں سے آئندہ نسلیں فائدہ اٹھائیں گی ،ْپاکستان کے مفاد کا معاملہ ہو تو ہم سب کو اپنے اپنے دائروں سے نکل ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا چاہیے ،ْدہشت گردی کے بعد پاکستان کی معاشی اورعوامی خوشحالی کیلئے بھی متحد ہونا ہوگا ،ْ فاٹا کو پاکستان کے قومی اور آئینی دھارے میں شامل کرنے کا آغاز اور ایف سی آر کا خاتمہ کیا جارہا ہے ،ْتقریب سے خطاب
جمعہ 3 مارچ 2017 19:45
(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ یہ تبدیلی اچانک نہیں ہوئی ،ْتاریک رات کو روشن دن میں بدلنا آسان نہیں ہوتا ،ْشمالی وزیرستان کے لوگوں سے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
فاٹا میں ترقیاتی منصوبے کو ایک نئے دور کی نوید قرار دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جہاں زندگی سانس لینے کو ترس گئی تھی وہاں آج زندہ رہنے کی خواہش جنم لے رہی ہے اور مایوسی کے اندھیروں کی جگہ امید کے چراغ روشن ہوگئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا میں امن بحال کرنے کے دوران بے شمار لوگوں کی جان گئی ،ْ ہزاروں کو نقل مکانی کا عذاب بھگتنا پڑا، اور پاک فوج اور پولیس کے بہادر جوانوں نے جام شہادت قبول کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ سب اسی وقت ممکن ہوسکا جب تمام قوم متفق ہوئی ،ْتمام سیاسی جماعتیں اور صوبائی حکومتوں نے متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالا۔ن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد کا معاملہ ہو تو ہم سب کو اپنے اپنے دائروں سے نکل ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا چاہیے۔نواز شریف کے مطابق دہشت گردی کے بعد پاکستان کی معاشی اورعوامی خوشحالی کیلئے بھی متحد ہونا ہوگا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک خوشحالی کا منصوبہ ہے، یہ طویل مدتی منصوبہ مکمل ہوگا تو پتہ نہیں کون اقتدار میں ہوگا تاہم تاریخ یاد رکھے گی کس کس نے کس مرحلے پر کیا کردار ادا کیا۔انہوں نے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی کی منفی سیاست سے باہر نکنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا کی ترقی اہم ہے جس کیلئے یہاں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے ،ْلہذا تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہاں یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے بنیں گے ،ْانفرااسٹرکچر بہتر ہوگا تب ہی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار میسر آئیگا۔وزیراعظم نے کہاکہ فاٹا کو پاکستان کے قومی اور آئینی دھارے میں شامل کرنے کا آغاز اور ایف سی آر کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختون بھائیوں کو اپنے زور بازو سے معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا ،ْایسا سماج اور معیشت تشکیل دینی ہوگی جس کی مہک دنیا بھر میں پھیل جائے۔کرم تنگی ڈیم کو قومی تعمیرو ترقی کا ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ڈیم کی تکمیل سے نہ صرف زرعی ترقی ممکن ہوگی بلکہ سستی بجلی بھی پیدا کی جا سکے گی۔انہوںنے کہاکہ ڈیم کے پہلے فیز کے لیے 81 ملین ڈالر یو ایس ایڈ سے حاصل ہوئے ہیں ،ْ16 بلین روپے حکومت پاکستان فراہم کررہی ہے، اس منصوبے پر کل 23 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔پاکستان میں زرعی ترقی کے لیے آبی وسائل کی افادیت پر زور دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک میں آبی وسائل کیلئے مرکزی منصوبوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ چھوٹے دریاؤں پر بھی منصوبے تیار کیے جارہے تاکہ دوردراز علاقوں میں بھی جہاں مرکزی منصوبوں سے پانی دستیاب نہیں وہاں کے افراد اپنی آپنی ضروریات پوری کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے بنیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.