مولانا محمد خان شیرانی کا پی سی بی کو سپر لیگ کے فائنل کی تقریب میں کم سے کم ’’ڈانس ‘‘کروانے کا مشورہ دینے کا انکشاف

خواتین اور مردوں کو الگ الگ بٹھایا جائے اور خواتین کو بے پردگی سے بچایا جائے گرائونڈ میں نشیلی اشیا پر پابندی اور خواتین کے انکلوژر میں لائٹنگ زیادہ رکھی جائے‘مطالبہ

اتوار 5 مارچ 2017 20:40

مولانا محمد خان شیرانی کا پی سی بی کو سپر لیگ کے فائنل کی تقریب میں کم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2017ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی کا پی سی بی کو سپر لیگ کے فائنل کی تقریب میں کم سے کم ’’ڈانس ‘‘کروانے کا مشورہ دینے کا انکشاف ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے نجم سیٹھی کے نام لکھے گئے خط میں پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے دہشتگرد ی کے خوف کے بت کو پاش پاش کرنے کا ذریعہ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی کچھ تجاویز بھی دے دی ہیں دی جانے والی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور مردوں کو الگ الگ بٹھایا جائے اور خواتین کو بے پردگی سے بچایا جائے گرائونڈ میں نشیلی اشیا پر پابندی اور خواتین کے انکلوژر میں لائٹنگ زیادہ رکھی جائے اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے سب اہم تجویز چیئر لیڈرز کے حوالے سے دی گئی ہے ۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ ہر چوکے اور چھکے پر مختصر کپڑوں میں ملبوس ڈانس کرنے والی نوجوان لڑکیاں بھی پاکستان پہنچ چکی ہیں ، ان خواتین کو ڈانس کی ہر گز اجازت نہ دی جائے اور اگر آپ کے کنٹریکٹ کے تحت ان کو لانا ضروری بھی ہے تو ان کو مکمل کپڑے پہنا کر لایا جائے اور کم سے کم ڈانس کرایا جائے۔