تھیم پارک کو سرمایہ کاری طریقہ کار پر بنایا جائے گا ، کمشنرلاہور

بدھ 8 مارچ 2017 19:21

لاہور۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ تھیم پارک کو سرمایہ کاری طریقہ کار پر بنایا جائے گا جس کے لیے زمین کی خریداری سے لے کر تمام تعمیرات سرمایہ کار گروپ کرے گا۔ انہوں نے کہا تھیم پارک کے گرد مختلف سڑکوں، موٹروے سے راستوں، بجلی وغیرہ کی ترسیل حکومت پنجاب سرانجام دے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی گروپ لیاڈ کے ساتھ تمام معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے اور بڑی امید ہے کہ ان کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل میں طے پا جائے گا۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں لیاڈ کا غیر ملکی وفد بھی شرکت کرے گا جس کے سامنے تمام امور کا جائزہ لے کر تفصیلات رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تھیم پارک کو سرمایہ کاری طریقہ کے مطابق بنانے کے لیے نہایت سنجیدگی سے کوشش کر رہی ہے۔کمشنر نے ان خیالات کا اظہار تھیم پارک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد سمیت پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ ، ریونیو، محکمہ لاء کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :