نیب نے پلاٹ سکینڈل میں صدر ممنون حسین کے سیکرٹری کو طلب کر لیا
شاہد خان نے نیب میں جاری انکوائری رکوانے کیلئے صدر مملکت سے مداخلت کی درخواست کی ، ممنون نے مسترد کر دی شاہد خان نے بطور سیکرٹری داخلہ اختیارات کا ناجائر استعمال کیا، نیشنل پولیس فائونڈیشن سے رہائشی کی بجائے کمرشل پلاٹ الاٹ کروا کر فوری فروخت کردیااور کروڑوںکا فائدہ اٹھا یا
بدھ 8 مارچ 2017 22:46
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق شاہد خان نے جب سے سیکرٹری ٹو پریذیڈنٹ کا عہدہ سنبھالا ہے اس وقت سے وہ نیب کے خطوط کا جواب نہیں دے رہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں شاہد خان نے صدر مملکت سے نیب کی انکوائری بند کروانے کے لئے ان کی مدد کرنے کا کہا تو صدر نے دو ٹوک انداز میں انکار کر دیا اور کہا کہ وہ کرپشن چھپانے میں کسی کی مدد نہیں کرینگے ،اگرنیب کوئی انکوائری کر رہا ہے تو قانون کے مطابق اس انکوائری میں پیش ہونا چاہیے ، ذرائع کے مطابق نیب نے پلاٹ سکینڈل مین تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے اور پولیس فاونڈیشن کے ایک ڈائریکٹر سمیت دیگر عہدیداروں کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں واضح رہے کہ شاہد خان جب سیکرٹری داخلہ تھے تو اس وقت وہ نیشنل پولیس فائونڈیشن کے چیئرمین بھی تھے اور بطور چیئرمین ان کو پولیس فائونڈیشن کا ایک رہائشی پلاٹ ملنا تھا تاہم انہوں نے پولیس فائونڈیشن کی انتظامیہ سے مل کر رہائشی کی بجائے کمرشل پلاٹ لے لیا تھا اور اس پلاٹ کو فوری طور پر 5کروڑ روپے میں فروخت کر دیا تھاجس پر شاہد خان کے خلاف نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری شروع کی تھی ۔ (آچ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.