لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت اساتذہ کے بچوںکیلئے 30، معذور بچوںکیلئی2 وظائف جاری کئے جائیں گے

جمعرات 9 مارچ 2017 20:45

لاہور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور کو سیکنڈری سکول امتحان 2016ء کے تحت پاس شدہ اساتذہ کرام کے بچوں کے لیے 30 وظائف اور معذور بچوں کے لیے 2 وظائف جاری کئے جائیں گے، یہ وظائف ان طلباء /طالبات کے لیے ہیں جو بورڈ سے الحاق یافتہ / گورنمنٹ کے کسی ادارہ میں انٹر میڈیٹ کی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہوں نیز وہ کوئی دوسرا وظیفہ حاصل نہ کر رہے ہوں۔

وظیفہ کی مدت دو سال ہو گی۔

(جاری ہے)

مذکورہ وظائف کے لیے درخواستیں بوساطت پرنسپل متعلقہ ادارہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی کوئی بھی درخواست قابل قبول نہ ہو گی۔ مجوزہ وظیفہ فارم تمام ہائر سیکنڈری سکولز/ کالجز کو ارسال کر دئیے گئے ہیں ایسے تمام طلبائ/ طالبات جو وظیفہ حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں وہ وظیفہ فارم اپنے ادارہ کے پرنسپل کی وساطت سے مقررہ تاریخ تک بھجوا دیں۔معذور طلبائ/ طالبات کو سروسز ہسپتال لاہور یا متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے جاری شدہ متعلقہ معذوری کا میڈیکل سر ٹیفکیٹ فراہم کرنا ہو گا جبکہ اساتذہ کرام کے بچوں کو اپنے والد/ والدہ کی ملازمت کا سر ٹیفکیٹ درخواست کے ہمراہ لازماً پیش کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :