بھارتی ہیکروں نے حزب المجاہدین کی ویب سائٹ ہیک کرلی

جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین کو بھارتی فوج کیلئے دعا کرتے ہوئے دکھایا

جمعرات 9 مارچ 2017 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) بھارتی ہیکرز نے مقبوضہ کشمیر کی سب سے بڑی عسکری تنظیم حزب المجاہدین کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا‘حزب المجاہدین کی ویب سائٹ www.hizbmedia.org کو ہیک کر کے بھارتی ہیکروں نے اس پر حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین کو بھارتی فوج کیلئے دعا کرتے ہوئے دکھایا ہے ،ْ سید صلاح الدین کی جانب سے پاکستان کے خلاف اور بھارت کے حق میں جعلی بیان بھی ویب سائٹ پر چسپاں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حزب المجاہدین کے ترجمان سلیم ہاشمی نے ویب سائٹ کو ہیک کرنے پر اپنے ردعمل میں بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کی کامیاب عسکری کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے اور اب وہ بوکھلاہٹ کے عالم میں طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی ہیکروں کی جانب سے ہماری ویب سائٹ کو ہیک کرنے سے ان کے عزائم پورے نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :