بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
جمعرات 9 مارچ 2017 23:18
(جاری ہے)
کور کمانڈر کانفرنس نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے مؤثر رسپانس اور لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں سیکورٹی انتظامات پر پولیس، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سمیت سیکورٹی فورسز کی کارکردگی کی تعریف کی۔
کانفرنس نے آپریشن ردالفساد کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ ردالفساد دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف ایک جامع آپریشن ہے اور یہ کسی خاص نسل، فرقہ یا گروپ کے خلاف نہیں۔ کور کمانڈر کانفرنس نے جاری آپریشنز میں پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کی شرکت اور مدد کی بھی تعریف کی۔ نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈر کانفرنس نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کیلئے آپریشن ردالفساد کے ذریعے نیشنل ایکشن پلان پر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی جانب سے تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ بری فوج کے سربراہ نے شرکاء کو سرکاری حکام کے ساتھ گذشتہ سیکورٹی کانفرنس کے دوران بات چیت کے متعلق بھی آگاہ کیا جس میں پاک افغان سرحد پر مرحلہ وار باڑ لگانا، افغان پناہ گزینوں کی واپسی، جوڈیشل پولیس، مدرسہ/تعلیمی اداروں کی اصلاحات اور فوجی عدالتوں کی جانب سے دہشت گردوں کو سزائے موت کا دوبارہ آغاز شامل ہے۔ کانفرنس نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم کہا کہ فوجی عدالتوں کی بحالی کا فیصلہ حکومت کے پاس ہے۔ کانفرنس میں ڈان لیک کے معاملہ کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور چھٹی مردم و خانہ شماری کے انعقاد میں فوج کے تعاون کا جائزہ لیا۔ بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ فوج اس ذمہ داری کو ایک قومی خدمت کے طور پر سرانجام دے گی۔ کور کمانڈر کانفرنس نے کہا کہ دشمن ایجنسیاں پاکستان کی سیکورٹی اور ترقی کی کامیابیوں بالخصوص چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کر رہی ہیں تاہم مکمل قومی اپروچ کے ساتھ ان کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.