تعلیم معاشرے کے لئے موت و زیست کا معاملہ ہے ،خلیل احمد

آج تعلیم کو عام کرنے اور ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ریجنل کوارڈنیٹر الف اعلان

جمعہ 10 مارچ 2017 22:56

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) الف اعلان کے ریجنل کوارڈنیٹر خلیل احمد نے کہاہے کہ تعلیم معاشرے کے لئے موت و زیست کا معاملہ ہے آج تعلیم کو عام کرنے اور ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر عزیز بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ خلیل رونجھہ نے کہاکہ الف اعلان کا مقصدتعلیم کے حوالے سے عوام الناس میں شعور و آگاہی بیدار کرنا ہے جہاں ناخواندگی زیادہ ہے اور بچے اسکول نہیں جارہے ہیں وہاں بچوں کو اسکول کی راہ دکھانا ہے اور ان کے والدین کو یہ باور کرانا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے الف اعلان پورے ریجنل علاقوں میں شعورو آگاہی بیداری مہم کا حصہ بن کر ا س حوالے اقدامات اٹھارہی ہے اور الحمدا للہ ہمیں کافی حد تک کامیابی بھی مل رہی ہے ۔ ہماری کوششوں کے بچے اسکول جارہے ہیں اوروالدین میں بھی شعور بیدار ہوا ہے ۔ جب ہمارا مستقبل لکھا پڑھا ہوگا تو ہم مستقبل میں دیگر اقوم کے برابر کا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔۔

متعلقہ عنوان :