Live Updates

عمران خان کی پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر ریلیز کرنے والی خاتون صحافی عفت رضوی کی عمران خان سے ملاقات

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 مارچ 2017 21:09

عمران خان کی پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ2017ء) عمران خان کی پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ریلیز کرنے والی خاتون صحافی عفت رضوی کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خاتون صحافی عفت رضوی نے اپنے شوہر کے ہمراہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے موقع پر عفت رضوی نے عمران خان کو پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق بیان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے بعد ان پر صحافتی تنظیموں کی تنقید کے حوالے سے آگاہ کیا۔ عفت رضوی نے اس تمام صورتحال میں عمران خان سے ان کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات