یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام پانچواں کانووکیشن29مارچ کو منعقد ہوگا

پیر 13 مارچ 2017 17:24

سرگودھا۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء)یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام پانچواں کانووکیشن 29مارچ کو منعقد ہو گا۔ کانووکیشن میںشرکت کے اہل امیدوار 17مارچ تک اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ کانووکیشن میںسال 2013تک کے بیچلر، ماسٹر ،بی ایس ،ایم ایس اور ایم فل پرگرامز میں پاس ہونے والے طالب علم اپنی ڈگری میڈلز ، میرٹ سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام وصول کریں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سال 2014،2015اور2016میں پی اپچ ڈی مکمل کرنے والے سکالرز بھی اپنی ڈگریاں وصول کریں گے۔ رجسٹریشن فارم یونیورسٹی آف سرگودھاکی ویب سائٹ www.uos.edu.pkاور متعلقہ شعبہ جات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ وہ تمام اہل گریجوایٹ جو اپنے آپ کو رجسٹرد کرانا چاہتے ہیں ان سے اپنے متعلقہ شعبہ جات سے رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایسے گریجوایٹ جنہوںنے اپنی رجسٹریشن کانووکیشن 2015میں کروائی ہو اُنہیں رجسٹرڈ ہونے کی ضرورت نہیں تاہم انہیں اپنے متعلقہ شعبہ سے دوبارہ رجسٹریشن کارڈ لینا ہو گا۔ کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل 28مارچ کو منعقد ہو گی ۔