مریدکے ،مین بازار میں تین مسلح نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے زمیندار سے چار لاکھ روپے لوٹ لئے

منگل 14 مارچ 2017 22:35

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء)مریدکے کے سب سے بارونک مین بازار میں تین مسلح نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے زمیندار سے چار لاکھ روپے لوٹ لئے اندھا دھند فائرنگ سے سے زمیندار زخمی بازار میں بگدڑ مچ گئی بتایا جاتا ہے کہ گاوں 44چک کا رہائشی زمیندار سیف اللہ مقامی بنک سے چار لاکھ روپے کی نقدی لیکر سب سے بارونک مین بازار میں ایک دکان سے سامان خرید رہا تھا کہ ایک موٹرسائیکل پر اچانک تین نامعلوم ڈاکو آئے اور اسلحہ تان کر فائرنگ شروع کر دی گولی لگنے سے زمیندار زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو اس سے چار لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بازار میں بگدڑمچ گئی جبکہ زخمی زمیندار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔