سمن آباد کے علاقہ میں شوہر نے دو دن کی دلہن کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 مارچ 2017 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 مارچ 2017ء) :سمن آباد کے علاقہ میں دولہے نے اپنی دو دن پُرانی دلہن کو گلہ گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سسرالیوں نے حرا تنویر نامی لڑکی کی لا ش گاڑی میں ڈال کر اس کے میکے بھیج دی اور کہا کہ حرا کا انتقال ہو گیا ہے جس پر حرا کے اہل خانہ نے پولیس کو طلب کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حرا کے گلے پر نشان موجود ہیں جبکہ حرا کے سسرال میں موجود کمرے سے بھی شواہد اکٹھا کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے حرا کے شوہر تنویر کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ تنویر نے پولیس حراست میں بیان دیا کہ حرا رات کو سوتے ہوئے دوپٹہ اوڑھ کر سوتی تھی ، ممکنہ طور پر ڈوپٹے سے گلہ گھونٹے جانے پر موت واقع ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تنویر اپنی پسند کی شادی کرناچاہتا تھا لیکن اس کے اہل خانہ نے اپنی مرضی سے تنویر کی شادی کی جس پر وہ ناخوش تھا۔ پولیس کے مطابق حرا کی لاش کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیش کے بعد ہی حرا کی ہلاکت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :