عمران خان بیساکھیوں کاسہارالیکرلولی لنگڑی سیاست کررہے ہیں،امیرمقام
پختون دہشتگردنہیں بلکہ دہشتگردی نےسب سےزیادہ نقصان پختونوں کوپہنچایا،آپریشن ردالفسادکےذریعے دہشتگردوں کومنطقی انجام تک پہنچا کردم لیں گے،وزیراعظم کے مشیرکاخطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 مارچ 2017 19:57
(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ زندگی امانت ہے مجھ پر7 مرتبہ حملے ہو ئے اور ساتوں مرتبہ اللہ تعالی نے جان بخشی کی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست چمکانے والوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ مختلف حیلوں بہانوں سے ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں منعقدہ پختون کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔‘ چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان مولانا رجیع اللہ ہزاروی‘ سینئر پختون راہنما شہزادہ خان‘ غلام صدیق قیومی‘ حاجی محبت خاں‘ سید علی شاہ‘ نوجوان راہنما محمد ولی جان خان‘ جنرل سیکرٹری ٹرانسپورٹ گوجرانوالہ اورنگزیب خان‘ پختون فلاحی تنظیم کے مختلف عہدیداران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ مشیر وزیراعظم پاکستان انجینئر محمد امیر مقام نے کہا کہ پختون قوم محب وطن ہے اور پاکستان کی سلامتی و سا لمیت کے لئے ہر جنگ لڑی جا رہی ہے اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے جب پاکستان اور انڈیا کا ساتھ دینے کی باری آئی تو پختونوں نے پاکستان کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ہم سب کا دشمن ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ملک بھر میں اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف صوبہ پنجاب بھر میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے انتھک کاوشیں کر رہے ہیں اور ملک میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد ردالفساد بھی جاری ہے جو دہشت گردوں کو منطقی ا نجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے جس کے تحت گھر گھر جامہ تلاشی لی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان کی پارٹی ہے او راس کے 80 فی صد کارکن نظریاتی ہیں جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے حوصلے بلند ہیں اور وہ نئے عزم و یقین کے ساتھ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کو شاں ہیں اور عمران خان صرف تنقید برائے تنقید کا سہارا لے کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں انہیں پاکستانی عوام کا کو ئی دکھ درد نہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں پی ایس ایل کامیچ کرواکر امن کی نئی راہیں کھو لیں اور عمران خان کو بھی میچ دیکھنے کی دعوت دی جس پر عمران خان نے پوری ٹیم کے کھلاڑیوں کو پھٹیچر اور مختلف برے القاب سے پکارا اور ان کے خلاف گندی زبان بول کر پوری دنیا کو غلط پیغام دیا او رملکی ساکھ کو نقصان پہنچا جبکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے نیک نیتی کے ساتھ میچ کروایا جس کی کامیابی سے پاکستان کا دنیا بھر میں امیج بہتر ہوا اور پوری دنیا سے لوگ میچ دیکھنے آئی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سیاسی سیڑھی سے گر چکے ہیں اور بیساکھیوں کا سہارا لے کر لو لی لنگڑی سیاست کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پختون برادری کے دل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں او ر حقیقی معنوں میں میاں برادران سے محبت کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ آپ کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے او رانہیں ہر قیمت پر پورا کریں گے ۔ ہم اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ہمارے قائد وزیر اعطم پاکستان میاں محمد نواز شریف پختونوں کو مایوس نہیں کر یں گے او ران کے جائز مطالبات اور مسائل ہر صورت حل کریں گے۔ قبل ازیں مشیر وزیر اعظم پاکستان انجینئر امیرمقام نے سرکٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف اور ریجنل پو لیس آفیسر محمد طاہر بھی موجود تھے اجلاس میں گوجرانوالہ ڈویژن میں مقیم پختونوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔کمشنر محمد آصف اور ریجنل پو لیس آفیسر نے مشیر وزیر اعظم امیر مقام کو بتایا کہ پختونوں کو درپیش مسائل فوری حل کئے جا رہے ہیں اور اسی سلسلے میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوزکو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوارن کسی کمیونٹی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.