اگر میری دیانت داری پر شک ہے تو مجھ سے پوچھ گچھ کریں ،ْبرنڈ ہلڈن برانڈ
جمعہ 17 مارچ 2017 22:48
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ اخراجات پر نظر رکھے اور اگر انھیں میری دیانت داری پر شک ہے تو وہ مجھ سے پوچھ گچھ کریں مگر اس طرح انھیں بتائے بغیر ان کی بدنامی کرنا شرمناک ہے۔
ا ن سے سوال کیا گیا کہ کیا ان نقصانات کا احاطہ نہیں کیا گیا اور کیا ایک طیارہ لیز کرنا صرف ان کے ہاتھ میں تھا برنڈ نے جواب دیا کہ طیارے کی لیز کے وقت وہ سی ای او نہیں تھے اور سارے معاملات پی آئی اے کے بورڈ کے سامنے پیش کیے گئے جس میں بحث کی گئی اور ان کی منظوری بورڈ نے دی تھی۔ اس طیارے کی لیز کا ٹینڈر شائع کیا گیا تھا جس پر حکومت سے بھی بات کی گئی اور ٹینڈر دنیا کے سامنے تھا۔ حتیٰ کہ یہ وزیراعظم کو بھی پیش کیا گیا تھا۔برنڈ ہلڈن برانڈ نے وزیر داخلہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیزنگ کے حوالے سے تحقیاتی ادارے کی معلومات کس قدر ہیں کیونکہ یہ موازنہ سیب کا کیلے کے ساتھ کرنے کے مترداف ہے۔برنڈ نے کہا کہ پی آئی اے کی مانگ یہ تھی کہ اسے نیا یا تقریباً نیا طیارہ ملے جس کی اندر وہ تمام سہولیات ہوں جو جدید طیاروں میں موجود ہیں جیسے وائی فائی، فلیٹ بیڈ سیٹیں، انٹرنیٹ وغیرہ ہیں۔ تو یقینااس طرح کے طیارے کی لیز کی قیمت ایسے طیارے کے مقابلے میں زیادہ ہو گی جو دس سال پرانا ہو اور اس میں یہ سب سہولیات نہیں ہیں۔برنڈ سے جب پوچھا گیا کہ ان نقصانات سے بچنے کا کیا کوئی منصوبہ نہیں تھا برنڈ ہلڈن برانڈ نے کہا کہ گذشتہ سال مارکیٹ میں طیاروں کی لیز کے ریٹ بہت مہنگے تھے کیونکہ طیاروں کی مانگ بہت زیادہ تھی اور یہ مت بھولیں کہ پی آئی اے ایسی کمپنی نہیں ہے جس کے ساتھ تمام لیزنگ کمپنیاں کام کرنا پسند کرتی ہیں ،ْ تو ہمارے لیے مناسب طیارہ تلاش کرنا آسان کام نہیں تھا۔مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کیلئے سیاسی و عسکری قیادت مذاکرات کی میز پر بیٹھے، شاہد خاقان عباسی
-
ایف بی آر کی ہدایات،ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی 9ہزار سے زائد سمیں بلاک کر دیں
-
فوجی مشقیں تائیوان کو 'سزا 'دینے کے لیے کی جارہی ہیں، چین
-
موسمیاتی تبدیلی سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر تحقیق کی کمی کی نشاندہی
-
حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن: ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
-
اقوام متحدہ کے وفد کی رئوف حسن سے ملاقات، خیریت دریافت کی
-
پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
-
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیرمصدق ملک
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.