وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور شراب کی فروخت کے خلاف مہم جاری

محکمہ ایکسائز انٹلیجنس پولیس نے حب ریور روڈ پر مشکوک مزدا ٹرک نمبرکی تلاشی کے دوران پاکستانی بیئر کی 200 کین برآمد ملزم عامر علی کو گرفتار

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:22

وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کی ہدایت پر منشیات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) صوبائی وزیر برآئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور شراب کی فروخت کے خلاف سخت مہم جاری ہے۔ اسی مہم کے دوران محکمہ ایکسائز انٹلیجنس پولیس نے اے ای ٹی او ثقلین کی قیادت میں حب ریور روڈ پر مشکوک مزدا ٹرک نمبر جے زیڈ۔ 1964 کی تلاشی کے دوران پاکستانی بیئر کی 200 کین برآمد کرکے ملزم عامر علی کو گرفتار کرلیا جبکہ ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے شراب کی بوتلوں کا ایک بڑا ذخیرہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک گھر میں چھپا رکھا ہے۔ جس پر مذکورہ ایکسائز ٹیم نے ڈیفنس فیز 5 میں بنگلہ نمبر 105-1 اسٹریٹ 24 پر چھاپہ مارکر 2796 بوتلیں چائییز و سکی اور پاکستانی بیئر کے مزید 1040 کین برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثناصوبائی وزیر برآئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے کامیاب کارروائی پر افسران وعملے کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ہر صورت میں جاری رہے گی اور خواہ کوئی کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو اس کو نہیں بخشا جائے گا۔

انہوں نے افسران کو بھی ہدایت دی کہ بلاخوف و خطر کسی دباو میں آئے بغیر منشیات فروشوں اور شراب کی فروخت کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :