وزیراعظم اور خادم اعلیٰ کی ناک کے نیچے کرپشن کابازار گرم ہے : سید صمصام علی بخار ی

رنگ روڈ اتھارٹی نے 30 کروڑ سے زائد کے قرضے معاف کروائے ۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب لاہور کالج یونیورسٹی میں کروڑ وں کی کرپشن ،دونمبر بلوں کے چیک کیش کروانے کاانکشاف

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:32

وزیراعظم اور خادم اعلیٰ کی ناک کے نیچے کرپشن کابازار گرم ہے : سید صمصام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ وزیراعظم اور خادم اعلیٰ کی ناک کے نیچے کرپشن کابازار گرم ہے ، لاہورکالج یونیورسٹی میںکروڑوں کی کرپشن ، دونمبر بلوں کے چیک کیس ہونے کا انکشاف خادم اعلیٰ کے منہ پرطمانچہ ہے ،ان خیالات کااظہار سید صمصام علی بخاری نے حلقے کے دورے کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم نے ملک کابیڑہ غرق کردیا ہے ، اداروں میںسیاسی بھرتیوں سے کارکردگی صفر ہے ، تمام محکموں میںاپنے من پسند لوگوں کونوازا جا رہا ہے جس کی وجہ سے میرٹ کی دھجیاںاڑائی جا رہی ہے اور غریبوں کے بچے ہاتھوں ڈگریاں لئے دربدر کی ٹھوکریںکھانے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں میں کرپشن نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور غریب کے لئے انصاف نایاب ہوچکا ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور خادم اعلیٰ کی ناک کے نیچے کرپشن کا بازار گرم ہے ، رنگ روڈ اتھارٹی نے 30 کروڑ سے زائد کے قرضے معاف کروائے ہیں اور اسی طرح لاہور کالج یونیورسٹی میںکروڑوں کی کرپشن سامنے آئی ہے اور دونمبر بلوں کے چیک کیس ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف آوازبلندکئے ہوئے اور کرپٹ عناصر جلد انصاف کے کٹہرے میںہونگے۔

متعلقہ عنوان :