محنت مزدوری کے سلسلہ میں بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کے بہترین سفیر ہیں انھوں نے دنیا بھر میں اپنے کردار سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے،مشرق و مغرب اور خلیج کے ممالک میں پھیلے ہوئے لاکھوں پاکستانی ہر سال بیرون ملک سے اٹھارہ ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کما کر پاکستان بھیجتے ہیں مگر پاکستان کے کرپٹ حکمران اپنے گھروں اور خاندانوں سے دور، ان محنت کشوں کی خون پسینے کی کمائی کو لوٹ کر با ہر منتقل کردیتے ہیں،ان حکمرانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کو سخت ٹھیس پہنچی ہے ،حکومتی کرپشن کی وجہ سے بیرونی دنیا میں پاکستانی کمیونٹی کو سخت خفت اٹھانا پڑتی ہے ،پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی کی بڑی وجہ خود حکمرانوں کی طرف سے آئین و قانون کی پامالی ہے،جب تک ملک میں آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی بدامنی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا
امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی مکہ مکرمہ میں پاکستانیوں کے وفد سے گفتگو سراج الحق نے وفد کے ہمراہ عمرہ کیا، بیت اللہ میں نوافل کی ادائیگی،ملک و قوم اور عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا
اتوار 19 مارچ 2017 19:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کو سخت ٹھیس پہنچی ہے ،حکومتی کرپشن کی وجہ سے بیرونی دنیا میں پاکستانی کمیونٹی کو سخت خفت اٹھانا پڑتی ہے ۔
پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی کی بڑی وجہ خود حکمرانوں کی طرف سے آئین و قانون کی پامالی ہے ۔جب تک ملک میں آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی بدامنی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے پاکستان کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے بارے میں پائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کا جواب اپنے مثبت کردار سے دیں اور جہاں اور جس ملک میںبھی ہوں وہاں کے قانون کی پابندی کریں ۔سینیٹر سراج الحق نے پاکستانی کمیونٹی کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انہیں ووٹ کا حق دلانے کیلئے کوشاں ہے اور ہم نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دیا جائے تاکہ وہ ملک میں دیانتدار قیادت کے انتخاب میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اپنے وفد کے ہمراہ رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں شریک ہیں ۔وفد میں جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ عبد الغفار عزیز ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر اور اتحاد العلماء پاکستان کے صدر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالمالک شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.