عرب امن روڈمیپ تنازع فلسطین کے حل کی اساس ہے،مصر
فلسطینی صدر کی اپنے مصری ہم منصب سے طویل ملاقات،تنازعہ کے حل کی مساعی پر بات چیت کی گئی
منگل 21 مارچ 2017 12:44
(جاری ہے)
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مصری قیادت اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور قاہرہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں مسئلہ فلسطین کے حل کو اولین ترجیح حاصل ہے مصر تنازع فلسطین کو عرب ممالک کا محوری مسئلہ قرار دیتا ہے۔
قاہرہ کی طرف سے خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے تنازع فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ اسرائیل سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں کوخالی کرتے ہوئے مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر قبول کرے۔ مصری حکومت نے اسی اساس پر مسئلہ فلسطین کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ عرب ممالک کی طرف سے تنازع فلسطین کے حل کے لیے پیش کردہ امن فارمولہ تنازع جامع اور منصفانہ حل کا ضامن بن سکتا ہے۔فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا تھاکہ صدر محمود عباس نے السیسی سے ملاقات کے دوران مصری حکومت کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے حل کرنے کا مطالبہ کرنے اور مظلوم فلسطینی قوم کا ساتھ دینے پر مصری حکومت اور قوم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مصر صد نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ ماہ اپریل کو دورہ امریکا کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیدوران بھی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیں گے۔ دونوں رہ نماؤں نے امریکا کی نئی حکومت کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.