فرانس میں صدارتی انتخابات سے پہلے امیدواروں کے درمیان ٹی وی مباحثہ

بحث میں مہاجرت، اسلام اور سلامتی کی پالیسیوں کو مرکزی اہمیت حاصل رہی،آزادامیدوارماکراں کو برتری حاصل

منگل 21 مارچ 2017 13:25

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) فرانس میں صدارتی انتخابات سے تقریباً ایک مہینہ قبل پانچ اہم ترین صدارتی امیدوار ٹیلی وڑن پر اپنی پہلی بحث میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بحث میں مہاجرت، اسلام اور سلامتی کی پالیسیوں کو مرکزی اہمیت حاصل رہی۔

(جاری ہے)

اس دوران آزاد امیدوار ایمانوئل ماکراں اور دائیں بازو کی عوامیت پسند خاتون رہنما مارین لے پًین کے درمیان بار بار سخت الفاظ کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔

موجودہ غیر مقبول صدر فرانسوا اولانڈ کی جانشینی کی دوڑ میں یہی دو رہنما یعنی سابق وزیر اقتصادیات ماکراں اور نیشنل فرنٹ کی خاتون سربراہ لے پًین سبقت لیے ہوئے ہیں۔ فرانس میں صدارتی انتخابات 23 اپریل کو منعقد ہونا ہیں جس میں کسی امیدوار کی واضح برتری کے امکانات کم ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ماکراں سات مئی کو دوسرا انتخابی مرحلہ آسانی سے جیت لیں گے۔

متعلقہ عنوان :