فلسطینی صدر کی مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات،، باہمی دلچسپی کے امور اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال
عرب امن روڈمیپ تنازع فلسطین کے حل کی اساس ہے،السیسی
منگل 21 مارچ 2017 16:34
(جاری ہے)
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مصری قیادت اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور قاہرہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں مسئلہ فلسطین کے حل کو اولین ترجیح حاصل ہے مصر تنازع فلسطین کو عرب ممالک کا محوری مسئلہ قرار دیتا ہے۔
قاہرہ کی طرف سے خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے تنازع فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ اسرائیل 1967 کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں کوخالی کرتے ہوئے مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر قبول کرے۔ مصری حکومت نے اسی اساس پر مسئلہ فلسطین کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ عرب ممالک کی طرف سے تنازع فلسطین کے حل کے لیے پیش کردہ امن فارمولہ تنازع جامع اور منصفانہ حل کا ضامن بن سکتا ہے۔فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا ہیکہ صدر محمود عباس نے السیسی سے ملاقات کے دوران مصری حکومت کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے حل کرنے کا مطالبہ کرنے اور مظلوم فلسطینی قوم کا ساتھ دینے پر مصری حکومت اور قوم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مصر صد نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ ماہ اپریل کو دورہ امریکا کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیدوران بھی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیں گے۔ دونوں رہ نماں نے امریکا کی نئی حکومت کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.