لاہور ہائیکورٹ ، فاٹا ،آزاد کشمیر کرکٹ کلبز کی پی سی بی میں نمائندگی کیلئے درخواست پر پی سی بی ،وزارت کھیل سے جواب طلب

منگل 21 مارچ 2017 19:01

لاہور ہائیکورٹ ، فاٹا ،آزاد کشمیر کرکٹ کلبز کی پی سی بی میں نمائندگی ..
لاہور۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے فاٹا ،آزاد کشمیرکے کرکٹ کلبز کی پی سی بی میں نمائندگی کیلئے دائردرخوست پر پی سی بی ،وزارت کھیل سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ڈائمنڈ کرکٹ کلب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گذار کلب نے موقف اختیار کیا ہے کہ طویل عرصے سے کلبوں کے الیکشن نہیں ہو ئے اور وہ پی سی بی انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے،درخواستگزار کلب کے مطابق وہ ملک میں کرکٹ کی فروغ کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں لہذا عدالت پی سی بی کو انتخابات میں نمائندگی اور الیکشن کروانے کا حکم دے۔