دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا انتخاب صرف اور صرف میرٹ پر کیا گیا ہے ,انشاء اللہ ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے سیریز میں کامیابی حاصل کرے گی، دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے اظہر علی اور سہیل خان کو کوچ مکی آرتھر کے کہنے پر ڈراپ نہیں کیا، کامران اکمل کا انتخاب گزشتہ دو سال کے دوران عمدہ کارکردگی پر کیا گیا ہے ,اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا دکھ ہے شرجیل خان ایک اچھا کھلاڑی تھا اس کے کیس میں ملوث ہونے کا افسوس ہے،چیف سلیکٹر انضمام الحق کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 23 مارچ 2017 20:00
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چھ ماہ میں ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑیوں کو رخصت ہونا ہے لہٰذا اسی بات کو مدنظر رکھ کر نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے، نئے کھلاڑیوں اور سینئرز کو ساتھ رکھ کر ٹیم بنائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامران اکمل نے گزشتہ دو سال کے دوران عمدہ کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے ان کا بطور بلے باز انتخاب کیا گیا ہے اور وکٹ کیپنگ کے فرائض کپتان سرفراز احمد ہی سرانجام دیں گے تاہم ضرور ت پڑنے پر ان سے وکٹ کیپنگ کروائی جاسکتی ہے ۔انضمام نے میڈیا میں جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ سابق کپتان اظہر علی اور فاسٹ باؤلرز سہیل خان کو کوچ مکی آرتھر کے کہنے پر ڈراپ نہیں کیا۔محمد حفیظ کی ٹیم میں سلیکشن کے بارے میں انضمام الحق نے کہا کہ حفیظ نے فٹنس ٹیسٹ پاس کیا اور وہ باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں ٹیم کے کام آئیں گے۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈ ل کے بارے میں انضمام نے نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا دکھ ہے اور باصلاحیت شرجیل خان ایک اچھا کھلاڑی تھا اور اس کے اس کیس میں ملوث ہونے کا افسوس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کرپشن پر پی سی بی اور آئی سی سی کا ایک مؤقف ہے اور میچ فکسنگ میں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی جانب سے مقرر کردہ سزائیں ہی ملنی چاہئیں۔انضمام نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ فکسنگ میں پڑ کر خود کو برباد نہ کریں اور کہا کہ 2010 میں بھی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ پر سخت سزا دی گئی تھی اور موجودہ اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ بھی قوانین کے مطابق ہی ہو گا۔انضمام الحق نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.