یوم پاکستان کی شاندار تقریبات نے ثابت کر دیا کہ پاکستان اندرونی و بیرونی طورپر بہت مضبوط ہے،پاکستان کی سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی دُشمن کی کوششیں ناکامی سے دو چارہوئیں ہیں
وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہرکا تھوتھیاں خردُ میں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 24 مارچ 2017 21:43
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے چین،سعودی عرب،اور ترکی کی افواج کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر مارچ پریڈمیں شرکت کرنے پر ان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی دُشمن کی خواہشات ناکامی سے دوچار ہو رہیں ہیں اور خطے کے ان اہم ممالک کی یوم پاکستان کے موقع پر شرکت ایک طرف پاکستان کے ان ممالک سے استوار دوستانہ و برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، تو دوسری جانب خطے میں پاکستان کی جعفرافیائی اہمیت کو بھی واضح کرتا ہے۔
چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ محمدنواز شریف کی قیادت میںمسلم لیگ(ن) کی حکومت پاکستان کو دفاعی اعتبار سے مضبو ط کرنے کے بعد پاکستان کو معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کے ایجنڈے پر پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے جس کا دُنیا کے ہر فورم پر اعتراف کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے بعد سے اب تک ہر سال پاکستان کے لیے پچھلے دو دہائیوں میں خوشحال ترین سال ثابت ہو ئے ہیں جن میں پاکستان سے متعلق دُنیا کے ہرکونے سے اچھی اور مثبت خبریں سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمدنواز شریف کی قیادت میں آنے والے سال پچھلے سالوںسے بھی زیاد ہ خوشحال ثابت ہوں گے اور محمدنوازشریف کے پاکستان سے متعلق وژن کی تکمیل سے پاکستان دُنیا کے نقشے پر اور بھی مضبوط اور ذمہ دار حیثیت سے اُبھرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار
-
مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
ساری رات نیند نہیں آئی، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی
-
عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، کمشنرساہیوال
-
قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے
-
غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خرید وفروخت پرپابندی عائد
-
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا ڈھاکہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی سفیر سے تعزیت کا اظہار
-
پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی
-
اڈا کمیر عارف والا روڈ پر40سالہ خاتون مسافر بس کی زد میں آکر جاں بحق
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، ملزم آصف دو کلو چرس سمیت گرفتار، دیگر منشیات فروشوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ
-
ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر حملہ ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.