نجی تعلیمی ادار ے تعلیم کو عام کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں،ڈاکٹر حشام خان

ہفتہ 25 مارچ 2017 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ماڈل پبلک سکول اینڈ کالج پیز و لکی مروت میںسالانہ تقسم انعامات کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سیف اللہ برادران کے بھتیجے و چیئرمین مروت اتحاد ڈاکٹر حشام خان تھے جبکہ صدارت سکول کے پرنسپل سمیع اللہ خان نے کی ‘تقریب میں سکول کے طلباء ،والدین ،ویلج ناظمین ونائب ناظمین حاجی اجمل خان، حاجی وزیر خان،حاجی ناصر خان،جنت خان، نثارخان، چوہدری سلمان سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی‘اس موقع پر سکول کے طلباء نے حمد،نعت ،ملی نغمے ،تقاریر او ر خاکے پیش کرکے بھر پور داد حاصل کی۔

سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں ٹرافیاں ،تعریفی اسناد ،شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کرنے کے بعد مہمان خصوصی ڈاکٹر حشام خان نے سکول کی اعلیٰ کارکردگی پر انتظامیہ اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی ادار ے تعلیم کو عام کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تعلیم سے روگردانی کرنے والی اور اپنے محسنوں کو بھول جانے والی قومیں آ ج پستی و زوال کا شکار ہیں۔

انہوںنے والدین اور اساتذہ کرام پر زوردیا کہ وہ بچوں کو صداقت ،امانت اور شرافت کا درس دیں۔انہوںنے سکول میںزیر تعلیم شہدا ء کے چھ بچوں کو مجموعی طورپرتیس ہزار روپے نقد دیتے ہوئے ان کے تمام تعلیمی اخراجات اپنے جیب سے برداشت کرنے ،سکول کیلئے شمسی پریشرپمپ کی تنصیب اور سکول کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا اعلان کیا۔قابل ازیں پرنسپل سمیع اللہ خان نے سکول کے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوںپر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مہمان خصوصی و دیگر تمام شرکا ء تقریب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :