سفاری زو لاہور میں فوڈ کورٹ اورپلے لینڈ فن دنیا کا افتتاح کر دیا گیا
فوڈ کورٹ پر ایک کروڑ روپے‘پلے لینڈفن دنیا پر 10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے
ہفتہ 25 مارچ 2017 17:25
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سفاری زوسید ظفرالحسن، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ، ڈائریکٹر چڑیاگھرچودھری شفقت علی،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود، معززین علاقہ اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
رکن قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ لاہور سفاری زو میں آنے والے سیاحوں کو مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے اور متعلقہ حکام وائی فائی کے لائنیں بچھانے کاکام کررہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک تمام کام مکمل کرکے سیاحوں کو وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کر دی جائے گی۔ڈائریکٹرجنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خا ن نے فوڈ کورٹ اورپلے لینڈ فن دنیا کی افتتاحی تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ صرف ایک سال کے عرصہ میں سیاحوں کی آسائش کیلئے 10 کنال رقبہ پر تیار کیے جانے والے فوڈ کورٹ پر ایک کروڑ روپے جبکہ16 کنال رقبہ پر تیار کیے جانے والے پلے لینڈفن دنیا پر 10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں سہولتیں بی او ٹی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہیں اور آٹھ سال کی مدت کے بعد سفاری زو کی انتظامیہ کو منتقل ہو جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ فوڈ کورٹ کے کنٹریکٹر سالانہ 9 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ پلے لینڈ فن دنیا کے کنٹریکٹر سالانہ 20 لاکھ روپے سفاری زو انتظامیہ کو ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران پلے لینڈ فن دنیا فیز- II میں فائیوڈی تھیٹر، بچوں کے لئے سائیکل ٹریک اور دیگر سہولیات بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پلے لینڈ فن دنیا میں بچوں کے لئے مزید اچھوتی سہولیات مہیا کی جائیں گی جو ان کی تفریح کا باعث بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پلے لینڈ میں آنے والے سیاحوں کو تمام سہولیات میسر ہوںگی جبکہ فوڈ کورٹ میں بہترین فوڈ کوالٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.