انڈیا کا جنگی جنون پورے علاقے کے لیے خطرہ ہے، ’’را‘‘ کا افغانستان میںپھیلا یا ہوا فساد افواج پاکستان کی کاری ضرب ہی سے دم توڑے گا

چیئر مین تحریک لبیک یارسو لؐ اشریف آصف جلالی کا کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 25 مارچ 2017 18:27

انڈیا کا جنگی جنون پورے علاقے کے لیے خطرہ ہے، ’’را‘‘ کا افغانستان ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) چیئر مین تحریک لبیک یارسو ل اللہ و بانی تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی نے کہا ہے کہ انڈیا کا جنگی جنون پورے علاقے کے لیے خطرہ ہے ’’را‘‘کا بذریعہ افغانستان پھیلا یا ہوا فساد افواج پاکستان کی ضرب کاری ہی سے دم توڑے گا۔ مودی اور ٹرمپ کی حکومتوں سے مسلمانوں کے لیے بہت خطرات پیدا ہو چکے ہیں انڈیا آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کو بنجر کرنا چاہتا ہے کشمیر میں انڈین آرمی کی روز مرہ کی قتل و غارت سے مقبوضہ وادی میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

کشمیری اپنے لہو سے آزادی کی داستاں رقم کر رہے ہیں پاکستان کو کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرنے ہونگے ۔ وہ گرین ویلیج کا لونی میں منعقدہ لبیک یا رسو ل اللہ ﷺ کا نفرنس سے خطاب کر ہے تھے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کشمیر مذاکرات سے نہیںجہاد سے آزاد ہو گا۔حکمرانوںکی مودی سے دوستی سمجھ سے بالا تر ہے مسلم کش فسادات کا سر غنہ مودی کا باؤلا پن بارڈر کے اس پاراور اس پار اسلام کے لیے خطرہ ہے۔یکم اپریل کو اسلام زندہ باد کانفرنس میں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے، مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے، لاکھوں پاکستان کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے اور بھارتی مظالم کی پر زور مذمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :