ساہیوال، گراں فروشی پر 4دوکانداروںکے خلاف مقدمات درج‘3گرفتار

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:36

ساہیوال، گراں فروشی پر 4دوکانداروںکے خلاف مقدمات درج‘3گرفتار
ساہیوال۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) سبزی اور چنے مہنگے داموں فروخت کرنے پر 4دوکانداروںکے خلاف مقدمات درج‘3 کوگرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیشل پرائس مجسٹریٹ راشدہ بتول نے گرانفروشوںکے خلاف کارروائی کے دوران ساہیوال کے نواحی گائوں52/5-L میں مختلف دوکانداروںکے ریٹ چیک کئے تو اس دوران کریانہ کی دوکان کے محمد عارف چنے اور سبزی کی دوکانوں کے صابر حسین‘ جمیل اور محمد امجد مہنگے داموں چنے اور سبزی فروخت کررہے تھے جس پر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :