Live Updates

ورلڈ کپ پاکستان لانے کیلئے عمران خان کی کاوشوں کی ایک دنیا معترف ہے،عابد شیر علی جیسی بیمار ذہنیت کا شخص اس پر کوئی بات کرے تو تعجب نہیں

ْتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم الحق کاعابد شیر علی کے بیان پر ردعمل

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:49

ورلڈ کپ پاکستان لانے کیلئے عمران خان کی کاوشوں کی ایک دنیا معترف ہے،عابد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ پاکستان لانے کیلئے عمران خان کی کاوشوں کی ایک دینا معترف ہے،عابد شیر علی جیسی بیمار ذہنیت کا شخص اس پر کوئی بات کرے تو تعجب نہیں۔ہفتہ کو وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن اور چور بازاری کے مال پر پرورش پانے والا شخص اس سے بہتر خیالات کا اظہار نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

پانامہ کے فیصلے سے اس کرپٹ نظام اور اس پر پلنے والے طفیلیوں کے حقیقی چہرے بے نقاب ہوں گے۔نواز شریف نے اپنی جماعت کو جھوٹ اور صرف جھوٹ کی تلقین کر رکھی ہے۔نون لیگ میں قومی وسائل لوٹنا برائی تصور نہیں کیا جاتا۔نواز شریف کی قیادت میں مجرموں کا ٹولہ ملکی سیاسی و حکومتی اخلاقیات تباہ کررہا ہے۔پانامہ کا فیصلہ پاکستان کا مستقبل طے کرے گا۔پانامہ فیصلے کے بعد سیاست میں شعبدہ بازوں کی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔ ورلڈ کپ پاکستان لانے کیلئے عمران خان کی کاوشوں کی ایک دینا معترف ہے،عابد شیر علی جیسی بیمار ذہنیت کا شخص اس پر کوئی بات کرے تو تعجب نہیں(ع ع)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات