تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے ، پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کے عزائم و مقاصد کو خاک میں ملا دیں گے، چوہدری محمد ریاض

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:00

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کے عزائم و مقاصد کو خاک میں ملا دیں گے ۔NA51سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اہل گوجرخان اور مسلم لیگ ن کے کارکن خود کو تنہا محسوس نہ کریں میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ آمدہ انتخابات میں این اے 51سے الیکشن میںضرور حصہ لوں گا اور کامیاب ہو کر عوام سے ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کریں گے ۔ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور نواز شریف کے جانثاروں کی دھرتی ہے چوہدری ریاض نے کہا گوجرخان شہر کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :