نارووال، محکمہ صحت کے زیر اہتما م آئیو ڈین کی کمی کی روک تھام حوالے اجلاس کا اہتمام

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:41

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء):ڈپٹی کمشنر نارووا ل رفا قت علی نسو آ نہ کی ہد ا یت پر محکمہ صحت کے زیر اہتما م ضلع میں آئیو ڈین کی کمی کے روک تھا م (ڈی آئی ڈی ڈی سی سی)ڈسٹر کٹ آئیو ڈین ڈیفی شینسی ڈس آرڈرکنٹر ول کمیٹی نارووا ل کا اجلا س کے سلسلہ میں منعقد ہو ا جس کی صدارت چیف ایگز یکٹو آفیسر ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھا رٹی ڈا کٹر خا لد جا و ید نے کی ۔

ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھا رٹی ڈا کٹر خا لد جا و ید نے اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ وطن عز یز کو صحت مند اور بیما ریو ں سے پا ک رکھن ے کے لیے حفظان صحت کے اصو لو ں اور متوا زن غذ ا کو اپنا نا ہو گا ،دنیا بھر میں بیما ر یو ں کا علا ج با لغذا اور پر ہیز ہے دیگر اہم اجزا کی طر ح آئیو ڈین بھی ہما ری غذا کا اہم جز ہے جس کی کمی سے جنم لینے وا لے پیچید ہ امرا ض کا تدارک غذ ا میں آئیو ڈین ملی خور ا ک استعما ل ہے ۔

(جاری ہے)

ڈا کٹر خا لد جا وید نے کہا کہ آئیوڈین ہما ر ی خور ا ک اہم معد نی جز ہے جو نہا یت کم مقدا رمیں روزا نہ کی بنیا د پر ہما رے جسم کو درکا رہو تا ہے۔، زونل مینجر(ڈی آئی ڈی ڈی سی سی) قمر الز ما ن بو د لہ نے اس موقع پر اجلا س کے شر کا ء کو آئیو ڈین کی اہمیت ،اس کے استعما ل اور فو ائد کے با رے بذ ر یعہ ڈا کو منٹر ی تفصیل سے آگا ہ کیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی آئی ڈی ڈی سی سی کا ہر تین ما ہ بعد اجلا س منعقد کیا جا ئے گا اور ضلع بھر میں نمک پیسنے وا لی چکیو ں کے ما لکا ن کو اس امر کا پا بند کیا جا ئے گا کہ وہ نمک پیستے وقت آئیو ڈین کا ضرور استعما ل کر یں اور ان کی با قا عد ہ ما نیٹر نگ کی جا ئے گی جبکہ خلا ف ورزی کے مر تکب ما لکا ن کے خلا ف ضرور ی کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔