ہمیں کام سے روک کر انتخابات جیتنا پیپلزپارٹی کی خام خیالی ہے، میئر کراچی
جمعیت علمائے اسلام سے تو ہمارا بہت پرانا اتحاد ہے ہم مل کر آئندہ الیکشن میں پورے صوبے سے سبقت حاصل کرکے پی پی کا مکمل خاتمہ کردیں گے، وسیم اختر عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے عیاشیاں اب ختم ہونی چاہئیں، جو لوگ کراچی کی عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، میڈیا سے بات چیت
اتوار 26 مارچ 2017 19:40
(جاری ہے)
وسیم اختر نے کہاکہ شہرقائد کے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں،شہر کے عوام کو پانی اور بجلی سے محروم رکھا جارہاہے جب کہ ہمارے پاس بھی اتنی خطیر رقم نہیں کہ ہم عوام کے مسائل کو مکمل ختم کردیں، جتنے پیسے ہوں گے اتنا ہی کام ہوگا پھر بھی ہم مسائل کے حل کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔
مئیرکراچی نے کہا کہ سندھ حکومت ہمیں کام کرنے سے روک رہی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو کچرا اٹھانے والی گاڑیاں دینے کے بجائے انہیں گھومنے کے لئے کاریں دی جارہی ہیں یہ سیاسی رشوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ سمجھتی ہے کہ وہ ہمیں کام سے روک کر آئندہ عام انتخابات میں جیت جائے گی لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے۔انتہا پسندی، تشدد، فرقہ واریت کے خلاف کام کرنا اصل جہاد ہے۔آنے والی نسلوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے۔حکومت تعلیم کے لئے سنجیدہ نہیں جو وہ تعلیم دے رہی ہے سب جانتے ہیں۔دنیا اور دینی کی تعلیمات سے بچوں کو دیناقائد اعظم کے فرمان کے عین مطابق ہیں۔بچوں کی اصل استاد ماں ہوتی ہے اور وہی معاشرے اور قوم کو رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر غیرقانونی ہائیڈرینٹس نے کام شروع کردیا ہے۔اگر انہیں ختم نہ کیا گیا تو میں کے ایم سی کی ٹیم لا کر انہیں مسمار کردوں گا۔پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔پانی ، بجلی، سڑکیں ، صفائی ستھرائی شہریوں کا حق ہے۔آئندہ الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ جمعیت علمائے اسلام سے شروع سے اتحاد ہے۔یہ دیکھ کر شرم آتی ہے کہ مضافاتی علاقوں کی بچیاں دور دور سے پانی لے کر آتی ہیں۔اندرون سندھ کے جن چیئرمینز اورر وائس چیئرمینز کو گاڑیاں دی گئی ہیں وہ احتجاجا گاڑیاں واپس کردیں۔عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے عیاشیاں اب ختم ہونی چاہئیں۔ میئر کراچی نے کہاکہ جو لوگ کراچی کی عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ہمیں گاڑیاں نہیں فنڈز چاہئیں تاکہ شہر کا حلیہ درست کرسکیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.