ہماری تنظیم کا بنیادی مقصد غربت کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی زندگی کا تحفظ کرنا ہے،ڈاکٹر عبد القاد ر شاہوانی
اتوار 26 مارچ 2017 21:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز تنظیم کے چیئر مین ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے مایہ ناز فزیشن ڈاکٹرنذیر احمد عمرانی، آرگنائزر عبد القادر شاہوانی ، ڈپٹی آرگنائزر محمد طاہر زہری ہیں۔ ہمارا مشن ڈاکٹر ز کے ساتھ جمع شد ہ ادویات کا حصول اور دیگر مختلف ذرائع سے ادویات حاصل کرنا اور ضلع خضدار کے دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگانا ہے اور ان مریضوں کو علاج و معالجہ کی مفت سہولت فراہم کرنا ہے جو اپنے علاج کے لئے شہر نہیں آسکتے ہیںاور زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا اللہ کے آخری رسول ﷺ کا فرمان ہے کہ کسی ایک انسان کی زندگی کو بچانا ایسا ہے جیسے پوری انسانیت کی زندگی کو بچاناہے۔ ڈاکٹر عبد القادر شاہوانی نے کہا کہ جھالاوان ایک وسیع علاقہ ہے جس کے اکثر علاقے دور دراز اور پسماندہ ہیں جہاں کے باشندے اپنی غربت کی وجہ سے معمولی امراض سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں خاص طور پر خواتین میں زچگی کے دوران شرح اموات پوری دنیا کے پسماندہ ممالک سے بھی زیادہ ہے اس لئے یہاں کے مقامی ڈاکٹروں نے اس حساس مسئلہ پر غورو خوض کے بعد ڈاکٹرز پر مشتمل ایک سماجی تنظیم ( خدمت انسانیت دیانت کے ساتھ ) فلاحی ڈاکٹرز فورم کی تشکیل کی، خدمت انسانیت دیانت کے ساتھ ڈاکٹر ز فورم کی جانب سے کرخ شہر ، گدر ، اندراج ، سول ہسپتال خضدار نال میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ ہم خدمت انسانیت کے جذبہ سے سر شار ہیں۔ ہمیں اللہ رب العالمین کی قدرت کا مل پر یقین ہے کہ وہ اس خدمت کے لئے ہماری مدد ضرور فرمائیں گے ۔تاہم تمام مخیر حضرات اداروں انسانیت کی خدمت کی تنظیموں سے اپیل کریں گے کہ وہ اس خیر کے کام میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.