اقوام متحدہ سے تصاویر بنوانا نہیں بلکہ نگرانی مطلوب ہے ،سعودی عرب
یمنی عوام کے مفاد میں امدادی اور انسانی کارروائیوں کے انتظامی امور کی نگرانی کی جائے،ترجمان
پیر 27 مارچ 2017 13:13
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے بیورو کے وفد کے مطابق الحدیدہ بندرگاہ کے دورے کا مقصد وہاں پر کام کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی کا حصول اور اسلحے کی اسمگلنگ اور بندرگاہ کو فوجی اڈے میں بدل دینے سے متعلق عرب اتحادی افواج کے بیانات کی تصدیق کرنا تھا۔
الحدیدہ کی بندرگاہ کو آزاد کرانے کے لیے فوجی کارروائی شروع کرنے کے حوالے سے میجر جنرل احمد عسیری نے واضح کیا کہ اس وقت المخا کے علاقے میں کارروائیوں کو مکمل کر لینے اور خالد بن الولید عسکری کیمپ کو حوثی ملیشیاؤں کے ہاتھوں سے واپس لینے پر توجہ مرکوز ہے۔اقوام متحدہ کے بیورو کا مذکورہ دورہ اتحادی افواج کے ترجمان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں عسیری نے حوثی ملیشیاؤں اور معزول علی صالح کے ہمنوا عناصر پر یمن کے مغرب میں واقع الحدیدہ کی بندرگاہ کو فوجی اڈے میں بدل دینے کا الزام عائد کیا تھا۔عسیری نے باور کرایا تھا کہ عرب اتحاد نے اقوام متحدہ سے الحدیدہ بندرگاہ کی حفاظت کا نہیں بلکہ وہاں انسانی امدادی کارروائیوں کی نگرانی کا مطالبہ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
عازمین حج کے سفر میں کسی مشکل و پریشانی سے بچنے کے لئے وقت سے پہلے تیاری کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ
-
بھارتی انتخابات،میٹا کی مسلمانوں کیخلاف اشتہارچلانے کی مکمل چھوٹ
-
سعودی امریکی معاہدے تکمیل کے بہت قریب ہیں،امریکہ پھر سرگرم
-
امریکہ،راشن خریدنے گئے ٹرک ڈرائیور کی لاکھوں ڈالر کی لاٹری نکل آئی
-
امریکا نے 133 چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے
-
بنگلہ دیشی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی بھارت میں قتل
-
بائیڈن نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا تھا، ٹرمپ کا دعوی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کیس میں چونکا دینے والی معلومات سامنے آگئیں
-
ایام حج کی آمد، غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا
-
میں خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہوں، مودی
-
فلسطینی ریاست کو مذاکرات کے ذریعے ہی تسلیم کیا جانا چاہیے، امریکا
-
دریا سے سمندرتک فلسطینی ریاست کوتسلیم کیا جائے گا، ایرانی سپریم لیڈر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.