ٹریفک حادثات میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق

پیر 27 مارچ 2017 21:14

سیالکوٹ۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) مرالہ روڈ دو مختلف ٹریفک حادثات میں ڈیڑھ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق، تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ مرالہ روڈ نواں منڈ سٹاپ کے پاس پیش آیا جہاںڈیڑھ سالہ حذیفہ ولد اپنے والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل سے گر گیا اور پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی بچے کے جسم سے گزر گئی اور حذیفہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،دوسراحادثہ شیرپور سٹاپ کے پاس پیش آیاجہاں دو موٹر سائیکل سوار تیزرفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرا کرگرنے سے شدید زخمی ہوگئے جس کے نتیجے میں 20سالہ محمد نواز ولد غلام حسین اور18سالہ عمیر احمد ولد احمد اسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :