نوشکی میں تیزرفتار کار الٹنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

منگل 28 مارچ 2017 13:57

نوشکی میں تیزرفتار کار الٹنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) نوشکی کے علاقے دالبندین کے قریب تیزرفتار کار الٹ گئی ۔حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق حادثہ کردوک کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد افغان مہاجرین ہیں مگر اس بات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :